مس یونیورس 2026 کا تاج پورٹو ریکو کی جینیفر بیریٹو کے سر سج گیا

بڑا ڈیٹا Nov 25, 2026 IDOPRESS

پورٹو ریکو (ڈیلی پاکستان آن لائن)مس یونیورس 2026 کا تاج پورٹو ریکو کی حسینہ جینیفر بیریٹو نے اپنے نام کرلیا۔

مقابلے کا 75 واں ایڈیشن پورٹو ریکو میں منعقد ہوا، جہاں سابق مس یونیورس میکسیکو کی فاطمہ بوش نے نئی ملکہ حسن کو تاج پہنایا۔

مقابلے کے آخری مرحلے میں پورٹو ریکو، نیوزی لینڈ، فلپائن، ڈومینیکن ری پبلک اور وینزویلا کی حسینائیں ٹاپ فائیو میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔

فائنل راؤنڈ میں تمام امیدواروں سےسوال کیا گیا کہ دنیا کو اس وقت اپنے رہنماؤں سے سب سے زیادہ کس چیز کی ضرورت ہے؟جینیفر بیریٹو نے جواب دیا کہ دنیا کو ایسے ہمدرد رہنماؤں کی ضرورت ہے جو اپنے اصولوں پر قائم رہیں اور دوسروں کے لیے عملی مثال بنیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Khaleej Times (@khaleejtimes)

27 سالہ جینیفر بیریٹو نےنفسیات میں بیچلرز اور سوشل ورک میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں۔ وہ فوجی خاندانوں کی معاونت اور گھریلو و بچوں پر تشدد کا شکار افراد کی مدد کے لیے بھی کام کرچکی ہیں۔

مس یونیورس کی حیثیت سے وہ دنیا بھر کے دوروں کے دوران کسی سماجی مقصد کے لیے آواز اٹھائیں گی،انہیں 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر انعامی رقم اور دورِ حکومت کے دوران ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں