روہت شرما کی ریٹائرمنٹ پر بی سی سی آئی کا مؤقف سامنے آگیا

حیاتیات Jul 19, 2026 IDOPRESS

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں سابق کپتان روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘کے مطابق بی سی سی آئی سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے اتوار کے روز لارڈز میں شیڈول سیریز کے فیصل کن میچ میں روہت شرما کی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ روہت لارڈز میں اپنے کیریئر کا آخری میچ کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ روہت شرما ون ڈے ٹیم کے ایک مستقل ممبر ہیں اور جب تک ہو سکے گا وہ ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ دیگر الفاظ میں لارڈ کا میچ ان کا آخری میچ نہیں ہوگا۔

واضح رہے سابق کپتان کی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیوں نے جمعرات کے روز کارڈف میں کھیلے گئے دوسرے میچ کے دوران زور پکڑا۔

میچ میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں