ضلع جہلم پنڈدادنخان میں جلالپور نہر کو آزمائشی بنیادوں پر ایک ہفتے کیلئے کھول دیا گیا

حیاتیات Jul 19, 2026 IDOPRESS

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلع جہلم پنڈدادنخان میں جلالپور نہر کو آزمائشی بنیادوں پر ایک ہفتے کے لیے کھول دیا گیا ہے ، اس علاقے کیلئے یہ انقلابی منصوبہ ہے جو بنجر زمینوں کو آباد کرے گا ۔

ویب سائٹ پاک رپورٹ کے مطابق جلال پور نہر منصوبے کی ابتدائی فزیبلٹی سٹڈی 1992-93 جبکہ عملی کام کا آغاز پچھلے دور حکومت دسمبر 2019 میں ہوا تھا سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری جن کا یہ حلقہ ہے انہوں نے اس منصوبے کو شروع کرانے پھر آگے بڑھانے میں بھرپور کردار ادا کیا تھا ،موجودہ دور حکومت میں بھی یہ منصوبے جاری رہا ہے 2027 تک ہر لحاظ سے مکمل ہو جائے گا۔


اس منصوبے سے پنڈدادنخان اور خوشاب کے 80 کے قریب دیہات مستفید ہوں گے، منصوبے کا بنیادی مقصد دریائے جہلم سے پانی لے کر تحصیل پنڈ دادنخان اور خوشاب کی بنجر زمینوں کو سیراب کرنا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں