مون سون کا سلسلہ جاری، مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارشیں

حیاتیات Jul 21, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں مون سون کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب کے متعدد شہروں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں بادلوں کے ڈیرے برقرار ہیں، کچھ علاقوں میں رم جھم سے موسم خوشگوار ہوگیا، شیخوپورہ، مریدکے، کاہنہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، لاہور میں آج دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس کے علاوہ ڈیرہ غازی خان میں بھی موسلا دھار بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے حبس کا خاتمہ ہوگیا جس کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

ادھر پشاور میں گزشتہ رات ہونے والی بارش کے بعد شہر کے متعدد علاقے زیر آب آگئے، یونیورسٹی روڈ انڈر پاس میں پانی جمع ہونے سے بی آر ٹی بس سروس معطل ہوگئی،مرکزی راہداری پر سروس معطل ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

صوابی میں رات سے وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی جس سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں