بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑیوں کی واپسی

حیاتیات Jul 21, 2026 IDOPRESS

کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا نے اگست میں بنگلادیش کے خلاف ڈارون اور میکے میں ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کپتان پیٹ کمنز، فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ اور لیجنڈری سپنر نیتھن لیون انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم میں واپس آ گئے ہیں۔

تینوں کھلاڑی سڈنی میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ سے باہر تھے جبکہ مائیکل نیسر، ٹوڈ مرفی اور برینڈن ڈوگٹ کو سٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔

یہ سیریز آسٹریلیا کے مصروف ٹیسٹ شیڈول کا آغاز ہوگی جہاں ٹیم آئندہ 11 ماہ میں کم از کم 20 ٹیسٹ میچز کھیلے گی جبکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی صورت میں ایک اضافی میچ بھی شامل ہو سکتا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں