
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف الیکشن کمشنر نےالیکشن کمیشن کوکینٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پروزیراعظم آفس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کینٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی،وزارت دفاع کے لیگل ایڈوائزر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
لیگل ایڈوائزر وزارت دفاع نے کہاکہ ہماری طف سے کوئی تاخیر نہیں ہوئی،وفاقی حکومت کی منظوری نہ ہونے سے تاخیر ہوئی، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن وزیراعظم آفس سے رابطہ کرے،الیکشن کمیشن نے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔
