Canva نے پی آئی اے کی نئی برانڈنگ کیلئے قومی سطح پر مقابلہ کرانے اور اس کی فنڈنگ کی پیشکش کر دی 

حیاتیات Jul 21, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیل پاکستان آن لائن ) مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان کے لیے Canva کے جنرل منیجر احمد اقبال نے کہا ہے کہ کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) کی نئی شناخت (ری برانڈنگ) میں تعاون کرنا چاہتی ہے اور اس سلسلے میں پی آئی اے کی قیادت سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈ اِن پر اپنی پوسٹ میں احمد اقبال نے لکھا کہ انہیں یقین نہیں کہ یہ تجویز کامیاب ہوگی، تاہم وہ اسے شیئر کر رہے ہیں کیونکہ انہیں امید ہے کہ ان کا نیٹ ورک انہیں درست لوگوں تک پہنچنے میں مدد دے گا۔انہوں نے لکھا کہ ایک وقت تھا جب پی آئی اے پاکستان کی شان، ترقی اور بہترین کارکردگی کی علامت تھی۔ پی آئی اے نے نہ صرف دیگر ممالک کے پائلٹس کو تربیت دی بلکہ کئی ممالک کو اپنی قومی ایئرلائنز قائم کرنے میں مدد دی اور پاکستان کو خطے کا اہم فضائی مرکز بنایا۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کوئی شخص پی آئی اے کی متعلقہ قیادت تک ان کا تعارف کرا سکتا ہے تو اسے ٹیگ کرے یا انہیں براہِ راست پیغام بھیجے۔

اپنی پوسٹ کے آخر میں احمد اقبال نے بتایا کہ پوسٹ کے ساتھ منسلک ڈیزائن Canva اور Affinity کی مدد سے ایک ایسے شخص نے تیار کیا ہے جو پیشہ ور ڈیزائنر نہیں، اور کہا کہ اگر ایک غیر ڈیزائنر ایسا تصور پیش کر سکتا ہے تو سوچیں کہ پورا ملک مل کر کیا کچھ کر سکتا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں