پشاور؛سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، مطلوب دہشت گرد خالد عرف کمانڈر ہلاک

چپ ٹیک Jul 19, 2026 IDOPRESS

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ڈیرہ اسماعیل خان ریجن میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران مطلوب خارجی خالد عرف کمانڈر کو ہلاک کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ خارجی نے گھیرے میں آنے پر ہتھیار ڈالنے کی متعدد بار پکار کے باوجود سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی، جس پر جوابی کارروائی کے دوران خارجی ہلاک کردیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد شہید کانسٹیبل محمد علی کی ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد دیگر مقدمات میں ملوث تھا، جبکہ ہلاک دہشت گرد کا تعلق ٹی ٹی پی ذاکر کوچی کاروان گروپ سے تھا۔

حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول، ہینڈ گرینیڈ اور سمارٹ فون برآمد کرلیے گئے ہیں، برآمد شدہ سامان فرانزک تجزیے کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں، سہولت کاروں اور معاون نیٹ ورکس کے خلاف انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھے گی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں