
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں ماں اور 3بچوں کی ہلاکت کے واقعے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون ذہنی مریضہ تھی ،جس کا علاج جاری تھا، گھر سے ڈپریشن کی ادویات بھی ملی ہیں،ادویات کو فرانزک لیبارٹری میں بھجوا دیا گیا ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ خاوند ناصر یکم جولائی کو پاکستان آیاجس سے تفتیش جاری ہے،لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروایا جارہا ہے۔
