سرسبز کا یومِ آزادی پر ''دل سے دیکھو سرسبز پاکستان'' مہم کا آغاز

چپ ٹیک Jul 21, 2026 IDOPRESS

لاہور (ویب ڈیسک) یومِ آزادی کے موقع پر فاطمہ فرٹیلائزر کے معروف برانڈ سرسبز نے اپنی ملک گیر ڈیجیٹل مہم ''دل سے دیکھو سرسبز پاکستان'' کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مہم کا مقصد پاکستانیوں کو اپنے شہروں، قصبوں اور دیہات کی خوبصورتی، ثقافتی رنگا رنگی اور منفرد شناخت کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

یہ مہم اس سوچ پر مبنی ہے کہ پاکستان کی اصل پہچان اس کے لوگ، ان کی کہانیاں اور ان کے علاقوں کی انفرادیت ہے۔ ''دل سے دیکھو سرسبز پاکستان'' کے ذریعے ہر پاکستانی کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ ایک مختصر ویڈیو کے ذریعے اپنے آبائی علاقے کی قدرتی دلکشی، تاریخی ورثے، مقامی روایات، روایتی کھانوں، پوشیدہ سیاحتی مقامات اور وہاں کے لوگوں کی حوصلہ افزا کہانیوں کو دنیا کے سامنے پیش کرے۔ ملک کے ہر خطے کی اپنی الگ شناخت ہے، لیکن یہی رنگ مل کر ایک مضبوط، متحد اور قابلِ فخر پاکستان کی تصویر پیش کرتے ہیں۔

سرسبز ملک کے ہر صوبے، شہر، قصبے اور گاؤں کے عوام کو دعوت دیتا ہے کہ وہ اس مہم کا حصہ بنیں اور دنیا کو وہ پاکستان دکھائیں جسے وہ سب سے بہتر جانتے ہیں، کیونکہ وطن کی سب سے خوبصورت کہانیاں وہی ہوتی ہیں جو دل سے دیکھی اور سنائی جائیں۔ویڈیوز اپلوڈکرنے کی آخری تاریخ 14 اگست ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں