بحری ناکہ بندی کی دھمکیوں کا طاقت سے جواب دیا جائے گا: ترکی المالکی

چپ ٹیک Jul 22, 2026 IDOPRESS

ریاض ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی قیادت میں فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ بحری ناکہ بندی کی دھمکیوں کا طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق ترجمان اتحادی افواج ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ باب المندب میں بحری جہازوں کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات جاری ہیں۔یمنی بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کی بندش کے دعوے گمراہ کن ہیں۔

سعودی عرب نے یمن کی حوثی تنظیم انصار اللّٰہ کی جانب سے مملکت کی بحری ناکہ بندی کی مذمت کی۔ سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ یمنی عوام اور یمن کی قانونی حکومت کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

واضح رہے کہ ترجمان انصار اللّٰہ نے کہا تھا کہ یمن کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی اور صنعا ایئرپورٹ پر حملوں کا جواب دیا جائے گا۔

دوسری جانب قطر نے بھی حوثیوں کی جانب سے سعودی ناکہ بندی کی مذمت کی گئی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں