
سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کا جرم قبول کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپریل میں شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے پر 39 سالہ ڈیوڈ وارنر کو سڈنی میں گرفتار کیا گیا تھا، انہیں رینڈم ٹیسٹ میں شراب پی کر گاڑی چلانے پر مقدمے کا سامنا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر کے بدھ کو سماعت کے دوران ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کی ضرورت نہیں تھی اور ان کے وکیل نے عدالت کو باضابطہ طور پر بتا دیا ہے کہ ڈیوڈ وارنر نے جرم قبول کر لیا ہے۔
