ریفرنڈم ہویا آئینی ترمیم، نئے صوبوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں ہی آئے گا: بیرسٹر عقیل ملک

چپ ٹیک Nov 26, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ریفرنڈم ہو یا آئینی ترمیم، نئے صوبوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں ہی آئے گا۔

’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام’’ کیپٹل ٹاک‘‘ میں بیرسٹر عقیل ملک، پی پی کی ناز بلوچ اور پی ٹی آئی کے شفقت اعوان نے شرکت کی۔

اس دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ ریفرنڈم میں عوام کی اکثریت نئے صوبوں کے حق میں فیصلہ دے تو سیاسی جماعتوں کو رائے کا احترام کرنا ہوگا۔ آرٹیکل 239 غیر مؤثر نہیں ہوگا، تاہم عوامی رائے کو نمائندوں کی رائے سے کمتر نہیں سمجھا جاسکتا۔ عوام کی رائے کو عوامی نمایندوں کی رائے سے کمتر نہ سمجھا جائے، قومی اہمیت کے حامل کیسز کی لائیو سٹریمنگ ہوتی ہے ہر کیس کی نہیں، 190 پاؤنڈ کا کیس ڈکیتی کا کیس ہے اور یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں