اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے 18 سے 23 اپریل کے دوران بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے 18 سے 23 اپریل کے دوران بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا گیا، خیبرپختونخوا میں مختلف مقامات پر برف باری ہونے کا بھی امکان ہے۔
الرٹ کے مطابق بالائی اور وسطیٰ پنجاب میں 18 اور 19 اپریل کو بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے، جنوبی پنجاب میں 18 سے 23 اپریل کے دوران چند مقامات پر ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
گوادر اور ساحلی علاقوں میں 19، 20 اور 23 اپریل کو بارش ہو سکتی ہے، سندھ میں خیرپور، سکھر، حیدرآباد، عمرکوٹ، مٹھی، بدین، کراچی میں 19 اور 20 اپریل کو بارش کا امکان ہے۔
