
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے سابق وزیرِ خارجہ اور سپریم لیڈر کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کی ملکیت ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اسے ایران سے نہیں چھین سکتی۔
ایرانی سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت آبنائے ہرمز کو ایران کی ملکیت سے الگ نہیں کر سکتی۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ آبی گزرگاہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی جرأت مندانہ اور دانشمندانہ قیادت میں ایران کی خودمختاری کے دائرے میں آئی ہے۔علی اکبر ولایتی نے اسے 40 روزہ جنگ کی ایک اہم کامیابی قرار دیا ہے۔
