
دبئی (طاہر منیر طاہر) ایک نیاریسٹورنٹ معیاری فاسٹ فوڈ کو بچوں کے تحفظ سے متعلق فلاحی کوششوں کی مستقل حمایت سے جوڑتا ہےاور شارجہ مقامی فاسٹ فوڈ برانڈ نے شارجہ کے علاقے المویلہ میں فائر سٹیشن روڈ پر اپنے دروازے کھول دیے، افتتاح پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چوہدری نے کیا,جس میں ریسٹورنٹ کے مالکان علی تنویر، ہادیہ مسعود، مسعود احمد، حمید خان، فیصل تنویر، میاں مجاہد شاہ،کاشف پطرس,اور فراز احمد صدیقی کے علاوہ شہریوں نے شرکت کی.
افتتاحی فیتہ مہمان خصوصی خالد حسین چوہدری نے ریسٹورنٹ کے مالکان، سٹاف اور مہمانوں کے ساتھ مل کر کاٹا- ریسٹورنٹ مانوس اور پسندیدہ کھانوں پر مشتمل مینو کے ساتھ انسانی فلاح و بہبود میں حصہ ڈالنے کا مستقل عزم بھی لے کر آیا ہے۔اپنے کاروباری ماڈل کے تحت ریسٹورنٹ نے اپنی آمدن کے دو فیصد کے برابر رقم خالد بن سلطان القاسمى بيومینیٹیرین فاؤنڈیشن کو دینے کا عہد کیا ہے۔ شارجہ میں قائم یہ عالمی ادارہ بچوں کو استحصال سے بچانے، ان کے حقوق کے تحفظ اور زیاده محفوظ مستقبل کی فراہمی کے لیے کام کرتا ہے۔
