
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے آج 14 ستمبر سے 17 ستمبر تک ملک کے بیشترحصوں میں مزید بارشوں اور ژالہ باری کا امکان ظایر کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں بھی گرج چمک کےساتھ مزید بارش متوقع ہے، راولپنڈی، مری اور گلیات سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
اسی طرح پشاور، سوات، چترال اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
