خیبرپختونخوا: کوہاٹ میں پرانا پولیس لائنز میں خودکش دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

توانائی Sep 20, 2026 IDOPRESS

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں پرانا پولیس لائنز میں ہوئے خودکش دھماکے کا مقدمہ تھانہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) میں درج کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کوہاٹ حملے کے خلاف ایف آئی آر ایس ایچ او تھانہ سٹی کوہاٹ کی مدعیت میں درج کی گئی ہے اور ایف آئی آر میں دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل سمیت متعدد دفعات شامل ہیں اور ایف آئی آر نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کی گئی ہے۔

کوہاٹ پولیس نے بتایا کہ کوہاٹ مسجد پولیس لائنز پر فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے خودکش حملہ کیا، دھماکے کے بعد دہشت گردوں نے فائرنگ کی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار اور شہری شہید و زخمی ہوئے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں