پاکستانی نژاد کاروباری شخصیت نے انگلش فٹبال کلب خرید لیا

توانائی Sep 21, 2026 IDOPRESS

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کویت میں مقیم پاکستانی نژاد کاروباری شخصیت معیز احمد مرزا نے اپنی بین الاقوامی تعلیمی کمپنی ایم ای سی اسٹڈی گروپ کے ذریعے انگلینڈ کے نان لیگ فٹبال کلب پلیمتھ پارک وے ایف سی کو خرید لیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق کراچی میں پیدا ہونے والے معیز مرزا انگلش فٹبال کلب کے مالک بننے والے دوسرے پاکستانی ہیں۔ اس سے قبل پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت شاہد خان انگلینڈ کے ایک فٹبال کلب کے مالک بن چکے ہیں۔

???????????????? Pakistani-Kuwaiti businessman Ahmed Mirza has bought English Non League club Plymouth Parkway FC (in 7th tier of English football)


Mirza has ambitious plans to make the club full time within 12–18 months


“My dream is within the next 10 years to see this club reach the EFL” pic.twitter.com/lSfxw7NkhH

— U bad (@ubad433) September 20,2026 1988 میں قائم ہونے والا پلیمتھ پارک وے اپنا ہوم گراؤنڈ بولیٹھو پارک میں رکھتا ہے اور اس وقت انگلش فٹبال کے ساتویں درجے سدرن لیگ پریمیئر ڈیویژن ساؤتھ میں کھیل رہا ہے۔ کلب اپنے ہی شہر کے معروف کلب پلیمتھ آرگئل سے چار ڈویژنز نیچے ہے۔

معیز مرزا نے کلب کے لیے طویل المدتی اور بلند عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا خواب ہے کہ آئندہ 10 برس میں کلب انگلش فٹبال لِیگ (ای ایف ایل) تک پہنچے۔

نئے مالک کی آمد کو کلب کے مستقبل کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے جبکہ ان کے منصوبوں میں پلیمتھ پارک وے کو بتدریج انگلش فٹبال کے اعلیٰ درجات تک لے جانا شامل ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں