صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ملاقات

توانائی Sep 21, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ملاقات کی، جس میں پنجاب کے انتظامی امور سمیت مختلف اہم معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے صدر مملکت کو صوبے کی مجموعی صورتحال اور پنجاب کی یونیورسٹیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی،ملاقات کے موقع پر صدر آصف علی زرداری نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی عوامی خدمات کو سراہا۔

گورنر پنجاب نے صدر مملکت کو بتایا کہ گورنر ہاؤس کو عوامی گورنر ہاؤس میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جہاں عوامی مسائل کے حل اور لوگوں کی سہولت کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔عوامی رابطے کو مزید مضبوط بنانے کیلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ملاقات میں پنجاب کے انتظامی امور، اعلیٰ تعلیم، جامعات کی صورتحال اور عوامی مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت نے گورنر پنجاب کو صوبے میں عوامی فلاح و بہبود اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں مزید اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں