خیبرپختونخوا میں فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا

توانائی Oct 9, 2026 IDOPRESS

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں خوارج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کڑپہ، ضلع کرک میں خوارج کی فائرنگ سے ایس ایچ او داؤد خان اور پولیس اہلکار فرہاد شہید ہوئے تھے، اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی اور انہیں پھولوں کی چادریں چڑھا کر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداء کے جسدِ خاکی مکمل سرکاری اعزاز اور احترام کے ساتھ تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیے گئے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور صوبائی حکومت کا کوئی نمائندہ نمازِ جنازہ میں شریک نہیں ہوا، تاہم پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں