خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ

توانائی Oct 13, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے ریاض جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز ایکس وائے 318، ریاض جانے والی پرواز ایس وی 743 اور پرواز آر ایکس 676 منسوخ کردی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے دمام جانے والی پرواز پی کے 725 بھی منسوخ کردی گئی، جبکہ لاہور سے راس الخیمہ جانے والی پرواز جی نائن 855 کی روانگی بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

پروازوں کی منسوخی کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، مسافروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے قبل متعلقہ ایئرلائن سے اپنی پرواز کی تازہ ترین صورتحال کی تصدیق کرلیں۔

واضح رہے کہ پروازوں کی منسوخی کی وجوہات اور مزید تفصیلات سے متعلق ایئرپورٹ ذرائع کی فراہم کردہ معلومات کی باضابطہ تصدیق سامنے آنا باقی ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں