ارجنٹینا سے شکست کے بعد شہزادہ ولیم کا انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کیلئے جذباتی پیغام

سافٹ ویئر Jul 17, 2026 IDOPRESS

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی شہزادہ ولیم نے فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو ارجنٹینا کے ہاتھوں 2-1 سے شکست ہونے کے بعد اپنی فٹبال ٹیم کے لیے جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

شہزادہ ولیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر انگلینڈ کی ٹیم کے کھلاڑیوں کی میچ کے دوران مخالف ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور میچ جیتنے کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے اپنی انسٹاسٹوری میں انگلینڈ کی فٹبال ٹیم سے مخاطب ہو کر شکست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ نے پوری کوشش کی اور ہمیں ناقابلِ یقین ٹورنامنٹ کے لیے آپ پر بہت فخر ہے۔


شہزادہ ولیم نے مزید لکھا ہے کہ آپ نے گراؤنڈ میں جیسے مقابلے اور یقین کا مظاہرہ کیا، اس نے ہم سب کو متاثر کیا ہے۔

انہوں نے اپنی سٹوری کے آخر میں اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اپنے سروں کو فخر سے بلند رکھیں۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں