ایران نے امریکہ کے حملوں کے باوجود امریکی خاتون کو رہا کر دیا، ٹرمپ کا خیرمقدم

سافٹ ویئر Jul 17, 2026 IDOPRESS

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا ہے کہ ایران نے ایک امریکی خاتون کو ملک چھوڑنے کی اجازت دے دی ہے۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اس خاتون کو بائیڈن انتظامیہ کے دور میں 2024 میں غلط طور پر حراست میں لیا گیا تھا، امریکہ ایران کے اس خیرسگالی کے اقدام کو سراہتا ہے۔

انسانی حقوق کے وکیل جیرڈ جینسر نے رہا ہونے والی امریکی شہری کی شناخت ڈینا کراری کے نام سے کی، وہ دسمبر 2024 سے ایران سے باہر جانے سے روکی جا رہی تھیں۔

جینسر نے ’’ایکس ‘‘پر لکھا کہ ڈینا اب محفوظ ہیں اور امریکہ واپس جا رہی ہیں، انہوں نے ان کی رہائی کے لیے ٹرمپ کی کوششوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں