ایرانی شہر سیمنان کا ایئرپورٹ امریکی حملوں کا نشانہ بنا، تاحال نقصان کی اطلاعات نہیں: ارنا

سافٹ ویئر Jul 17, 2026 IDOPRESS

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے رپورٹ کیا ہے کہ رات کے وقت ہونے والے امریکی حملوں میں سیمنان ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔


بی بی سی فارسی نے ارنا کا حوالہ دے کر رپورٹ کیا ہے کہ سیمنان کے حکام نے اس حملے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ متعدد پروجیکٹائل سیمنان ایئرپورٹ کے احاطے میں آ کر گرے، جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔


سرکاری اہلکار کے مطابق ’سیمنان ایئرپورٹ سے ٹکرانے والے کئی پروجیکٹائل ہی شہر میں دھماکوں کی آوازوں کی وجہ بنے۔‘


ارنا کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے تحت اس حملے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔


یاد رہے کہ سیمنان ایران کے شمالی حصے میں واقع ایک اہم صوبہ ہے تاہم تاحال حملے کی نوعیت یا نقصان کی مکمل تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں