پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور کارگو خرید لیا،جولائی میں اب تک خریدا جانیوالا یہ مہنگا ترین کارگو ہے

سافٹ ویئر Jul 21, 2026 IDOPRESS

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نےجولائی کیلئے ایل این جی کا ایک اور سپاٹ کارگو خرید لیا۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق پی ایل ایل ذرائع کے مطابق ایل این جی کارگو 21.88 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے ریٹ پر خریدا گیا، جولائی میں اب تک خریدا جانے والا یہ مہنگا ترین کارگو ہے۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی جانب سے 27 اور 28 جولائی کی ترسیل کے لیے ٹینڈر جاری کیا گیا تھا اور ایل این جی سپاٹ کارگو کے لیے ایک ہی بولی موصول ہوئی۔

واضح رہے اس سے قبل پاکستان نےجولائی کیلئے ایل این جی کا اسپاٹ کارگو 20.69 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے ریٹ پر خریدا تھا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں