
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق کے بعد ان کے سابق شوہر اقبال انصاری میں نمایاں تبدیلی آئی اور اب وہ ایک اچھے والد اور نانا کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق بشریٰ انصاری نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی پہلی شادی اور طلاق سے متعلق کھل کر بات کی۔انہوں نے بتایا کہ شادی کے دوران گھر کی تمام ذمہ داریاں، بچوں کی پرورش اور اپنے مصروف شوبز کیریئر کو سنبھالنے کا بوجھ تقریباً اکیلے ہی میرے کندھوں پر تھا۔
