پتوکی:دوست نے نوکری کا جھانسہ دیکر دوست کو اغوا کرنےکے بعد گردہ نکال کر فروخت کردیا

سافٹ ویئر Jul 22, 2026 IDOPRESS

پتوکی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پتوکی میں دوست نے نوکری کا جھانسا دے کر اپنے دوست کو مبینہ اغوا کرنے کے بعد اس کا گردہ نکال کر فروخت کردیا۔

پولیس کے مطابق رحمت کو اس کے دوست رضا نے 26 جون کو مبینہ طور پر اغوا کیا، واقعہ پرانی منڈی کے علاقے میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راولپنڈی لے جاکر رحمت کو نشہ آور مشروب پلایا گیا اور ملزمان نے بے ہوشی کی حالت میں اس کا گردہ نکال کر فروخت کردیا، نوجوان نے ہوش میں آنے کے بعد الٹرا ساؤنڈ کروایا تو اسے اپنا گردہ غائب ہونے کا علم ہوا۔

پولیس نے متاثرہ شہری رحمت کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں