خیبر کے علاقے باڑہ بازار  میں اے این پی کے جلسے کے دوران ہنگامہ آرائی

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر کے علاقے باڑہ بازار  میں اے این پی کے جلسے کے دوران ہنگامہ آرائی ہوئی جہاں اے این پی کے کارکنوں اور مخالفین کے درمیان

جگہ Feb 13, 2026 IDOPRESS

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر کے علاقے باڑہ بازار میں اے این پی کے جلسے کے دوران ہنگامہ آرائی ہوئی جہاں اے این پی کے کارکنوں اور مخالفین کے درمیان تشدد سے کئی کارکنان زخمی ہوگئے، پولیس نے ہوائی فائرنگ کرکے کارکنوں کو منتشر کیا۔

پولیس کے مطابق باڑہ بازار میں اے این پی کے ضلعی صدر کی زیرصدارت جلسہ منعقد کیا گیا تھا ، صورتحال اس وقت خراب ہوگئی جب بعض مخالفین نے وہاں پہنچ کر نعرے لگائے جس کے بعد دونوں طرف سے ہاتھاپائی اورتشدد شروع ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس اور مسلح افرادکی طرف سے ہوائی فائرنگ جاری رہی جس کے بعد پولیس نے صورتحال پر قابوپالیا۔عوامی نیشل پارٹی کے میاں افتخار حسین نے فائرنگ کا الزام تحریک انصاف پر لگاتے ہوئے حملہ آوروں پر ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ پُرامن احتجاج پر پی ٹی آئی ذمہ داران اور کارکنان کی براہ راست فائرنگ نہایت تشویشناک ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں