تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)بی بی سی ویریفائی کی جانب سے تجزیہ کیے گئے جہازوں کی نقل و حرکت کے ڈیٹا سے ایسے شواہد سامنے آئے ہیں کہ امریکی بحری ناکہ بندی کے

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)بی بی سی ویریفائی کی جانب سے تجزیہ کیے گئے جہازوں کی نقل و حرکت کے ڈیٹا سے ایسے شواہد سامنے آئے ہیں کہ امریکی بحری ناکہ بندی کے باوجود ایرانی بندرگاہوں سے جہاز روانہ ہو رہے ہیں۔
بی بی سی اردو کے مطابق بظاہر 13 اپریل کو کارگو جہاز اشکان 3 ایران کی چابہار بندرگاہ کے قریب سے بغیر سامان لادے روانہ ہوا تھا۔ چابہار کی بندرگاہ آبنائے ہرمز سے سینکڑوں کلو میٹر مشرق میں واقع ہے۔ یہ جہاز اس وقت پاکستان کے قریب مشرق کی جانب سفر کر رہا ہے۔
ایک اور کنٹینر شپ شابدیث بھی 13 اپریل کو چابہار بندرگاہ کے قریب سے بغیر سامان لادے روانہ ہوا۔ امریکی ناکہ بندی کے نفاذ کے بعد اس نے بھی مشرق کی سمت سفر شروع کیا اور اب انڈیا کے قریب ہے۔ یہ جہاز اپنی منزل چین کے شہر ژوہائی کو ظاہر کر رہا ہے۔
ناکہ بندی کے آغاز کے بعد ان دونوں جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور نہیں کی۔ دونوں جہاز ایرانی پرچم تلے سفر کر رہے ہیں۔
