بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’شہنوا‘‘ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا ایک بار

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’شہنوا‘‘ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا ایک بار پھر’جنگل کے قانون‘ کی طرف لوٹ رہی ہے۔
بی بی سی اردو کے مطابق خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر شی جن پنگ نے یہ بات چین کے دورے پر آئے ہسپانوی ہم منصب پیڈرو سانچیز سے گفتگو کے دوران کہی۔
بظاہر مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دنیا ’’انتشار‘‘ کا شکار ہے اور ’’قانون اور طاقت کی حکمرانی کے درمیان رسہ کشی‘‘ جاری ہے۔
ملاقات کے دوران صدر شی نے سپین کے ساتھ تعاون مضبوط کرنے پر زور دیا تاکہ دنیا کو ’جنگل کے قانون‘ کی طرف جانے سے روکا جا سکے اور ’’بین الاقوامی قانون پر مبنی عالمی نظام‘‘ کا دفاع کیا جا سکے۔
