وزیر اعظم کی جدہ میں محمد بن سلمان سے ملاقات

جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات کی ہے ۔

جگہ Apr 16, 2026 IDOPRESS

جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات کی ہے ۔

اسحاق ڈار کی جانب سے’’ ایکس‘‘ پر جاری بیان کے مطابق ​یہ ملاقات گرمجوشی، بھائی چارے اور پاک، سعودی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ وژن کے حوالے سے نمایاں رہی۔ وزیر اعظم نے ایمان، اعتماد اور باہمی احترام پر مبنی ہمارے گہرے تعلقات کی تجدید کی اور تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے مواقع پر تبادلۂ خیال کیا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ​سعودی عرب پاکستانیوں کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتا ہے، اور ہم اس تاریخی اور برادرانہ تعلق کو آنے والی نسلوں کے لیے مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی طرف سے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے اگلے راؤنڈ کیلئے سفارتی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کے دورے پر ہیں جب کہ وزیر اعظم سعودی عرب میں ہیں ۔ شہباز شریف اس کے بعد قطر اور ترکیہ کے دورے بھی کریں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں