ہنگری کا بڑا فیصلہ، 3 ممالک کے شہریوں کو ویزے جاری نہ کرنے کا اعلان

جگہ Jun 7, 2026 IDOPRESS

بوداپست (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہنگری نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 3 ممالک کے شہریوں کو ورک ویزے جاری نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل’’ اے آر وائے نیوز ‘‘کے مطابق ترجمان ہنگری حکومت وانڈا سونڈی نے بتایا کہ جمعہ سے فلپائن، جارجیا اور آرمینیا کے شہریوں کو ورک ویزے کا اجراء بند کر دیا جائے گا، یہ گیسٹ ورکرز کی آمد کو ریگولیٹ کرنے کی طرف پہلا قدم ہے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق وانڈا سونڈی نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ حکومت گیسٹ ورکرز کیلیے روزگار کے مواقع کو سخت کرے گی کیونکہ ان کے بقول یہ خدشات موجود ہیں کہ ان کارکنوں کی وجہ سے مقامی لوگوں کی تنخواہوں میں کمی آ رہی ہے۔

ہنگری کے کچھ بڑے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ گیسٹ ورکرز کی آمد پر مکمل پابندی سے کمپنیوں اور مجموعی معیشت کو نقصان پہنچے گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں