
(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے بھارتی کلاسک گانے ”تو تو ہے وہی“ کا نیا ری میک جاری کر دیا، جسے سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔ مداح گانے کے جدید انداز اور پیش کش کو سراہ رہے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے کلاسک موسیقی کو نئے انداز میں پیش کرتے ہوئے بھارتی کلاسک گانے“تو تو ہے وہی“ کا ری میک ریلیز کر دیا ہے۔ یہ گانا ان کے حالیہ میوزک پراجیکٹس کا حصہ ہے اور ریلیز کے بعد سے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
عاصم اظہر نے اس یادگار گانے کو جدید موسیقی کے انداز میں دوبارہ پیش کیا ہے اور اس کے ری میک کی کمپوزیشن اور پروڈکشن بھی خود انجام دی ہے۔ نئے ورژن میں اصل دھن کی پہچان کو برقرار رکھتے ہوئے جدید سازوں اور پروڈکشن تکنیک کا استعمال کیا گیا ہے، جس کے باعث یہ گانا نوجوان سامعین میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔
