
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سلمیٰ بٹ نے بتایاکہ گلبرگ لاہور ميں امپورٹ شدہ ايکسپائرڈ چاکليٹ Godiva،ويفر، Loackers بسکٹ اور چاکليٹس کی ايکسپائری تاريخ تبديل کر کے بڑے سٹورز پر بيچنے کا انکشاف ہواہے،ان کاکہناتھاکہ جعلسازی ايکسپوزڈ ہونے پر مالک پرایف آئی آر درج کروائی جائے گی،تمام اشياء تلف کرکے يونٹ سيل کر ديا گيا۔
