لاہور؛ شادی سے انکار پر ناکام عاشق نے خاتون پر آتش گیر مادہ پھینک کر آگ لگادی 

جگہ Jul 16, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر شادی سے انکار پر ایک ناکام عاشق نے خاتون پر آتش گیر مادہ پھینک کر اُسے آگ لگا دی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعے کے دوران ملزم خود بھی آگ کی لپیٹ میں آ کر جھلس گیا، جس کے بعد متاثرہ خاتون اور زخمی ملزم دونوں کو جناح ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔


چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے جناح ہسپتال لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے متاثرہ خاتون سے ملاقات کرکے اس کی خیریت دریافت کی اور اسے انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی متاثرہ خاتون کو قانونی، طبی اور ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔ خواتین پر تشدد اور ہراسگی میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں