
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بڑھتے شیشہ کیفے، ایڈز کیسز کیخلاف شہری کی درخواست پرڈی سی اور آئی جی اسلام آبادکو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے درخواست پر سماعت کی،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ شیشہ کیفوں کی تفصیلات کیوں درکار ہیں؟وکیل درخواست گزار نے کہاکہ وزیر صحت کا بیان ہے نائٹ پارٹیوں کی وجہ سے ایڈز پھیل رہا ہے،وکیل درخواستگزار نے استدعا کی کہ شیشہ کیفوں کی مکمل تفصیلات طلب کی جائیں،عدالت نے چیف کمشنر، ڈی سی اور آئی جی کو جواب کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔
