ایرانی بحری جہاز پر امریکی آبدوز کا حملہ بزدلی کی علامت ہے، عباس عراقچی

عی Jul 1, 2026 IDOPRESS

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایرانی بحری جہاز پر امریکی آبدوز حملے کو بزدلی کی علامت قرار دیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی نے ایک نمائش کا دورہ کیا جس میں ان اشیا کو رکھا گیا تھا جو حملے کے بعد بحری جہاز کے عملے نے چھوڑ دیں، اس واقعے میں سری لنکا کے ساحل کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں حملے کے بعد سمندر سے 87 لاشیں برآمد کی گئیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا جو کچھ ہوا وہ بلاشبہ جنگی جرم ہے، جو تاریخ میں درج کیا جائے گا، یہ بحری جہاز کسی بھی فوجی کارروائی، ہتھیار یا پیشگی وارننگ کے بغیر نشانہ بنایا گیا، اس طرح کسی غیر مسلح ہدف کو میدان جنگ سے دور جا کر نشانہ بنانا کسی صورت بہادری نہیں بلکہ دشمن کی کمزوری اور بزدلی کی علامت ہے۔

عباس عراقچی کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی وزارت خارجہ کا قانونی شعبہ بحریہ کے ساتھ مل کر تمام شواہد جمع کرے گا اور اس معاملے پر ضروری قانونی کارروائیاں کی جائیں گی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں