شارجہ سے کراچی آنے والے نجی کمپنی کے کارگو طیارے کی تلاش جاری

عی Jul 9, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستان کارگو پرواز کا ٹو بوئنگ 737 طیارہ کراچی کے قریب سمندر میں لاپتہ ہوگیا، جس کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سمندر میں لاپتہ طیارے کی تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری ہے،سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں پاک بحریہ کا جنگی جہاز پی این ایس ذوالفقار متاثرہ علاقے کی جانب پہنچ گیا، پاک فضائیہ کا ساب طیارہ بھی بولہاری سے روانہ ہو کر سرچ آپریشن میں حصہ لے رہا ہے۔

پاک بحریہ کا اے ٹی آر طیارہ بھی تربت سے پرواز کر کے تلاش کی کارروائی میں شامل ہو چکا ہے، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے تجارتی جہاز لاہور کو بھی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لئے تعینات کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پی اے اے کے مطابق مختلف ادارے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، نجی کارگو طیارے میں عملے کے پانچ افراد سوار ہیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں