
بہاولنگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر سے کم اور پیٹرولیم لیوی ختم کی جائے، بصورت دیگر ملک گیر احتجاجی تحریک مزید تیز کی جائے گی۔
نجی ٹی وی چینل ’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق بہاولنگر میں خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پیٹرول کی قیمتوں کے خلاف بڑے احتجاج کی کال دی جائے گی اور قیمتوں میں کمی آنے تک احتجاج جاری رہے گا، انہوں نے نوجوانوں سے بھی احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے احتجاج کے باعث بجلی کی قیمتوں میں کچھ کمی آئی، تاہم اب پیٹرول کی قیمت کم کرنے اور آئی پی پیز مافیا کو لگام دینے کی ضرورت ہے۔
