
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نامور پاکستانی اداکار احسن خان کے والد انتقال کرگئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اداکار احسن خان نے اپنے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
اداکار نے انسٹاگرام پر اپنے والد کے ہمراہ چند تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے ان کے انتقال پر ایک جذباتی اور دل کو چھو لینے والا پیغام بھی تحریر کیا۔
احسن خان نے لکھا کہ بعض جدائیاں ہمیں زندگی کی سب سے بڑی حقیقت یاد دلاتی ہیں کہ اس دنیا میں کوئی چیز ہمیشہ رہنے والی نہیں اور ہر چیز اللّٰہ ہی کی امانت ہے۔
