
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شاپور زدران کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شاپور زدران طویل علالت کے بعد منگل کے روز نئی دہلی کے ایک ہسپتال میں 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
شاپور زدران کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور بھارت کے مقامی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
اس حوالے سے شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بے شک ہم اللّٰہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف ہمیں لوٹ کر جانا ہے۔
شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا ہے کہ پیارے شاپور! آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے، اللّٰہ تعالیٰ آپ پر اپنی رحمت نازل فرمائے اور آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔
