پنجاب: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پمپس کو ایندھن کی سپلائی محدود کردی

عی Jul 17, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سینٹرل پنجاب کے صدر چودھری نعمان مجید نے کہا ہےکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول پمپوں کو تیل کی سپلائی محدود کر دی ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں چودھری نعمان مجید نے کہا کہ شہر میں آج طلب کے مقابلے میں صرف 50 فیصد تیل سپلائی کیا گیا، عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہونے کے باعث سپلائی کم کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپلائی محدود ہونے سےدیہی علاقوں میں 90 فیصد اورشہری علاقوں کے 50 فیصد پیٹرول پمپ متاثرہوئے ہیں۔

دوسری جانب آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا کہنا ہے کسٹمز کلیئرنس میں تاخیر ہورہی ہے، اوگرا کو چاہیے کہ ملک بھر میں تیل کی دستیابی یقینی بنائے، روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا نظام ناقابلِ عمل ہے، ایسا ردوبدل عوام کے مفاد میں ہے نہ کاروبار کے لیے موزوں ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں