میانمار کے ساحل کے قریب 2 کشتیاں ڈوبنے سے500 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

عی Jul 17, 2026 IDOPRESS

ینگون(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کے اداروں نے کہا ہے کہ میانمار کے ساحل کے قریب 2 کشتیاں الٹ گئی ہیں، جس کے نتیجے میں 500 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کے مشترکہ بیان کے مطابق دونوں کشتیاں جون کے آخر میں میانمار کی ریاست راکھین سے روانہ ہوئی تھیں، جن میں زیادہ تر روہنگیا پناہ گزین سوار تھے۔ بعض مسافروں نے بنگلہ دیش کے علاقے کاکس بازار کے پناہ گزین کیمپوں سے سفر شروع کیا تھا، ایک کشتی میں 250 جبکہ دوسری کشتی میں 280 افراد سوا ر تھے ۔

اقوام متحدہ کے اداروں کا کہنا ہے کہ یہ سفر معمول کے بحری سفری موسم سے باہر کیے گئے، جب سمندری حالات عموماً زیادہ خطرناک ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال بحیرہ انڈمان اور خلیج بنگال میں تقریباً 300 افراد کے لاپتہ یا ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، جن میں روہنگیا پناہ گزین اور بنگلہ دیشی شہری بھی شامل ہیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں