عراق میں بدعنوانی کے الزام میں گرفتار سابق نائب وزیر کی نشاندہی پر 375 کلو سونا برآمد

عی Jul 19, 2026 IDOPRESS

بغداد ّ(ڈیلی پاکستان آن لائن)عراقی میں بدعنوانی کے الزام میں گرفتار سابق نائب وزیر سے ملی اطلاعات پر چھاپا مار کر 375 کلو سونا برآمد کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق عراقی حکام نے پچھلے ماہ بدعنوانی کے الزام میں گرفتار سابق نائب وزیر تیل عدنان اَل جُمیلی سے ملی اطلاعات کے بعد دو چھاپے مارے۔

اس سے پہلے عراقی حکام عدنان اَل جُمیلی کی نشاندہی پر 14 ارب عراقی دینار برآمد کرچکے ہیں جو بارش کے پانی کی نکاسی کے گٹر میں چھپائے گئے تھے، یہ رقم امریکی ڈالرز میں تقریباً 1 کروڑ ڈالرز بنتی ہے۔

گرفتار افراد میں کئی ارکان پارلیمنٹ بھی شامل ہیں جن کو حاصل سیاسی استثنیٰ اس آپریشن کے ذریعے واپس لیا جاچکا ہے جب کہ بیرون ملک فرار عراقیوں کی واپسی کے لیے بھی قانون سازی کی جارہی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں