ایم ایس میو ہسپتال کو چھوڑ دیا گیا ، کیوں حراست میں لیا گیا تھا۔۔۔؟ ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن نے بتا دیا

عی Jul 21, 2026 IDOPRESS

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )ایم ایس میو ہسپتال کو چھوڑ دیا گیا ، کیوں حراست میں لیا گیا تھا۔۔۔؟ ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن نے بتا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق میو ہسپتال لاہور کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالمدبر کو حراست میں لیے جانے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ایم ایس میو ہسپتال کے خلاف کرپشن کی انکوائری چل رہی ہے، ڈاکٹر عبدالمدبر کو تفتیش کے لیے بلایا تھا۔ ایم ایس ڈاکٹر عبدالمدبر نے انکوائری میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ انکوائری کے بعد مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ایم ایس میو ہسپتال کی مبینہ رشوت لینے کی ویڈیو درخواست گزارنے فراہم کی اور الزام عائد کیا کہ ایم ایس میو ہسپتال نے ملازم کو فرنٹ مین رکھا ہوا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں