عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی قیمتوں نے متعدد سٹاک ایکسچینجز کو ہلا کر رکھ دیا

عی Jul 21, 2026 IDOPRESS

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشرق وسطیٰ میں امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی نے عالمی مالیاتی منڈیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ خام تیل کی قیمتیں کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں جبکہ دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں فروخت کا دباؤ بڑھنے سے سرمایہ کار محتاط ہو گئے ہیں۔

عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل تقریباً 4 فیصد اضافے کے بعد 87.33 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا جو کئی ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ بھی تقریباً 4 فیصد اضافے کے ساتھ 82.09 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔

اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی منڈیوں کا آئندہ رخ اس بات پر منحصر ہوگا کہ امریکا اور ایران کے درمیان موجودہ تنازع محدود رہتا ہے یا پورے خطے میں وسیع جنگ کی شکل اختیار کرتا ہے۔

اگر آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی آمدورفت متاثر ہوئی تو خام تیل کی قیمتیں مزید بلند ہو سکتی ہیں، جس کے اثرات دنیا بھر میں مہنگائی اور مالیاتی منڈیوں پر مرتب ہوں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں