کالاشاہ کاکو میں چار سالوں نے تشدد کرکے بہنوئی کو مار ڈالا

عی Jul 22, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے قریب کالاشاہ کاکو کے علاقے دھروڑ ہند میں چار سالوں نے مبینہ تشدد کرکے اپنے بہنوئی کو قتل کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت ظفر کے نام سے ہوئی ہے جو پانچ بیٹیوں اور تین بیٹوں کا باپ تھا۔

واقعے کے بعد مقتول کے ورثاء نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں احتجاج کیا۔ مظاہرین نے حکومت سے فوری انصاف کی فراہمی اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔


ورثاء کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی نوٹس لینے کی اپیل کی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی انہیں قانون کی گرفت میں لے لیا جائے گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں