
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات سے قبل انتخابی قوانین میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے، جس کیلئے الیکشن کمیشن نے لیگل ریفارمز کمیٹی فعال کردی،لیگل ریفارمز کمیٹی میں الیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کمیٹی موجودہ انتخابی قوانین اور آئینی شقوں کا جائزہ لے گی،کمیٹی انتخابات2024کی قانونی و آئینی خامیوں کا جائزہ لے گی، کمیٹی آئینی و قانونی خامیوں کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات پیش کرے گی، الیکشن کمیشن انتخابی قوانین جدید بنانے کیلئے فریم ورک کا جائزہ لے گا، آئین ، الیکشن ایکٹ اور رولز میں ترامیم کی تجاویز تیار ہوں گی، الیکشن ایکٹ اور رولز کا جائزہ رواں برس دسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔
