
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے کریانہ سٹور سیل کرنے کے خلاف درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فوڈ اتھارٹی سٹور سیل نہیں صرف قانونی کارروائی کر سکتی ہے،بادی النظر میں فوڈ اتھارٹی نے اختیارات کا ناجائز اور غلط استعمال کیا،عدالت نے کہاکہ سٹور ڈی سیل کیا جائے ورنہ عدالت خود فیصلہ کرے گی،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے درخواست کی مخالفت کی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ نے رپورٹ جمع کرائی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سٹور میں غیرمعیاری اور زائد المعیاد اشیا پائی گئیں،ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہاکہ غیرمعیاری ہلدی اور مرچیں موجود ہونے پر مقدمہ درج کرایا، درخواست گزار نے ماحولیاتی آلودگی کی خلاف ورزی بھی کی۔
